ہفتہ , 20 اپریل 2024

دنیا میں قیام امن کے لئے خلیج فارس میں قیام امن ضروری ہے : ایران و چین

ایران کے صدر نے مغربی ایشیا کے علاقے میں امریکی مداخلت پسندانہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کی سلامتی اور امن کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور چین کے صدر شی جن پینگ نے کل ہونے والی ٹیلی فونی رابطے کے دوران کہا کہ علاقائی امن اور آب راہوں میں قیام امن و سلامتی ایران کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ امریکی خطرناک اقدامات، خلیج فارس کے علاقے کے استحکام میں خلل ڈالنے کا باعث بن رہے ہیں۔

اس موقع پر صدر روحانی نے امریکی ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کے خلاف چین کے موقف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا کی صورتحال ایسی ہے کہ سب کو ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ بعض ممالک اپنے غیر انسانی رویوں پر ڈٹ کر غیر قانونی پابندیوں کا سلسلہ جاری رکھیں۔اس موقع پر چین کے صدر شی جن پینگ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی دنوں میں ایران کی جانب سے چین کی مدد کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور ہلاکتوں میں کمی سے ظاہر ہوتا ہے کہ علاج کے لئے اٹھائے گئے طبی اقدامات تعمیری اور مثبت رہے ہیں۔

چین کے صدر نے ایران کے صدر کی تجویز کردہ ہرمز امن منصوبے کو علاقائی امن کیلئے تعمیری قرار دیتے ہوئے دنیا میں قیام امن اور استحکام کے لئے خلیج فارس میں قیام امن و استحکام کو لازمی قراردیا۔اس ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایران اور چین کے سربراہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک قرار دیتے ہوئے باہمی تجارتی تعلقات کو قابل قبول قرار دیتے ہوئے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …