جمعہ , 19 اپریل 2024

ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرتی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرتی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف  نے کہا ہے کہ ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیرکا فیصلہ خود کرتی ہے۔  جواد ظریف نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں دو سال قبل امریکہ کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہورہا ہے اور زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر ایران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا جائے گا۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ کی دباؤ کی پالیسی بری طرح ناکام ہوگئی ہے اور اب امریکی وزیر خارجہ دوبارہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں مشارکت کی بات کررہے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرتی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کو خطرہ ہے کہ ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کی قرارداد کو دوبارہ تمدید کرنے کے اقدام کو روس اور چین ویٹو کردیں گے لہذا امریکہ اپنی اس خفت اور شکست  سے بچنے کے لئے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کی بات کررہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …