جمعہ , 19 اپریل 2024

کورونا وائرس: ترکی میں دوبارہ کرفیو نافذ

انقرہ: ترکی کے اکتیس شہروں میں گزشتہ شب سے آئندہ تین روز کے لیے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں بھی عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہے۔ سپر مارکیٹیں صرف دوپہر دو بجے تک کھلی ہوں گی جبکہ ہسپتال، میڈیکل اسٹور اور دیگر ضروری سہولیات فعال رہیں گی۔ ترکی میں بیس سال سے کم عمر اور پینسٹھ سال سے زائد عمر کے افراد پر گھروں سے باہر نکلنے پر پہلے سے پابندی عائد ہے۔ ترکی میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ بیس ہزار دو سو کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وائرس سے تین ہزار دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …