جمعرات , 25 اپریل 2024

افواہیں ختم، کم جونگ اُن تین ہفتوں کی روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے

شمالی کوریائی کے لیڈر ‘کم جونگ اُن’ جو گذشتہ 11 اپریل سے منظر سے غائب تھے کل جمعہ کے روز سامنے آگئے جس کے بعد ان کی پراسرار گم شدگی کے حوالے سے عالمی ذرائع ابلاغ میں پھیلانے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔ شمالی کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی نے کم جونگ ان کی تصاویر کے ساتھ خبر بھی جاری کی جس میں مسٹر ان کو دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمالی علاقے میں دکھایا گیا ہے۔ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان نے کھاد بنانے والی فیکٹری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقعے پر ہونے والے جشن میں شریک ہوئے۔ شرکاء نے انہیں دیکھ کر تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

کِم 3 ہفتے قبل ورکرز پولیٹیکل بیورو کے اجلاس کی صدارت کے بعد سے عوامی سطح پر سامنے نہیں آئے جس کے بعد نہ صرف ان کی ممکنہ صحت کی خرابی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں بلکہ ان کے ممکنہ جانشینوں کے بارے میں بھی باتیں شروع ہوگئی تھیں۔ اگلے ہی دن سرکاری میڈیا نے اطلاع دی کہ کم جونگ ان نے فضائی دفاعی یونٹ میں لڑاکا طیاروں کا معائنہ کیا تھا۔

شمالی کوریا کے منحرف کارکنوں کی "ڈیلی ان کائی” ویب سائٹ کے مطابق شمالی کوریائی رہ نما نے دل کی شریانوں میں دشواریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اپریل میں سرجری کروائی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مسٹر جونگ ان سرجری کے بعد شمالی صوبے پیانوگن میں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق آرام کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا کے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بھاری تمباکو نوشی، موٹاپا اور تھکاوٹ سے وابستہ مسائل کی وجہ سے کم کا ہنگامی علاج کرنا پڑا تھا۔

تاہم اتوار کے روز جنوبی ہمسایہ ملک کے ایک عہدیدار نے کم کی صحت یابی کی تصدیق کی۔ کوریا کے صدر کی خارجہ پالیسی کے مشیر چونگ ان مون نے کہا شمالی کوریائی لیڈر کی حالت ٹھیک ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ لیڈر کم جونگ ان زندہ اور صحت مند ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …