بدھ , 24 اپریل 2024

ترکی میں کرونا کے متاثرین سوا لاکھ تک پہنچ گئے، 3258 ہلاکتیں

ترکی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا کی وبا سے اب تک 3258 افراد ہلاک ہوچکے ہیںخبر رساں اداروں کے مطابق ترک وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں میں ‘کوویڈ ۔ 19’ کا شکار ہونے والے مزید 84 مریض وفات پاگئے جس کےبعد ہلاکتوں کی تعداد 3258 ہوگئی ہے۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 2188 کیسز سامنے آئے جس کےبعد متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 22 ہزار 392 ہوگئی ہے۔ امریکا اور یوروپ سے باہر کرونا کے متاثرین کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ ترکی میں کرونا کی بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 53 ہزار 808 بتائی جاتی ہے۔

ترک حکام کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں اب تک کرونا کے شبے میں 10 لاکھ 75 ہزار افراد کا معائنہ کیا گیا۔خیال رہے کہ ترکی میں ہر ہفتے کے آخری روز ملک کے 31 صوبوں میں لاک ڈائون کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ قومی تعطیلات کے موقعے پربھی لاک ڈائون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے وبا کے باوجود پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …