بدھ , 24 اپریل 2024

امریکا میں ایک اور ہلاکت خیز دن، مزید 2201 اموات

نیویارک: کورونا وائرس سے امریکا میں ایک دن میں مزید 2201 سے زائد اموات ہوگئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 63ہزارسے تجاوز کرگئی ۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے33 لاکھ 7 ہزار 880 سے زائد افراد متاثر ہو چکے جبکہ2لاکھ 34ہزار 444 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 10 لاکھ 39 ہزار 773 سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 285 افراد ہلاک ہوئے،اٹلی میں کورونا سے 27ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے جبکہ مریضوں کی تعداد2لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ترکی میں کورونا وائرس سے 93 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس کے باعث 268 ہلاکتیں ہوئیں، سپین میں 24 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔سپین میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد2 لاکھ 39ہزارسے زائد ہے۔امریکا میں ایک روز میں 2201 افراد ہلاک ہوگئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 63 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ امریکا میں مریضوں کی تعداد10لاکھ85ہزارسے زائد ہے۔فرانس میں کورونا سے 24ہزارسے زائد اموات اور مریضوں کی تعداد1لاکھ 67ہزارسے زائد ہے۔برطانیہ میں کورونا سے 26ہزارسے زائد افرادہلاک اور1لاکھ 71 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔خبرایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں 6ہزارسے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے جبکہ سعودی عرب میں 162افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ مریضوں کی تعداد22ہزار سے تجاوز کرگئی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …