جمعہ , 19 اپریل 2024

وينزويلا کی خفيہ مدد کا امريکی الزام بے بنياد ہے، ايران

ايران نے جنوبی امريکی ملک وينزويلا کو خفيہ امداد فراہم کرنے کے حوالے سے امريکی الزام کو بے بنياد قرار ديا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق يہ بے بنياد الزام وينزويلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے ليے لگايا گيا ہے۔ بيان ميں يہ بھی کہا گيا کہ اس الزام کا مقصد ملکی ريفائنريز کھولنے کے کراکاس حکومت کے منصوبے کے حوصلہ شکنی ہے۔ امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے حال ہی ميں بيان ديا تھا کہ ايران کی مہان ايئر کے کئی ہوائی جہازوں نے کراکاس حکومت کو امداد فراہم کی ہے۔ ان کا الزام تھا کہ تہران حکومت گيس کی قلت سے نمٹنے ميں وينزويلا کی مدد کر رہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …