منگل , 23 اپریل 2024

وينزويلا: جيل خانے ميں پرتشدد فسادات، کم از کم سترہ افراد ہلاک

وينزويلا کے شہر گوانارے کی ایک جيل ميں پر تشدد فسادات اور جھگڑوں ميں کم از کم سترہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ فوجی بيان کے مطابق قيديوں نے حکام پر دھاوا بول ديا اور اسی سبب تصادم شروع ہوا۔ ان فسادات ميں آٹھ ديگر افراد کے ہمراہ قيد خانے کے ڈائريکٹر بھی زخمی ہوئے۔ قيد خانوں پر نگاہ رکھنے والی ايک تنظيم کے مطابق قيدی اس بات پر نالاں تھے کہ نئے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر ميں ان کے ملاقاتیوں کو جيل آنے کی اجازت نہيں۔ انہيں کھانے پينے کی اشياء کی قلت کا بھی سامنا تھا۔ اس جیل ميں ساڑھے سات سو قيديوں کی گنجائش ہے تاہم اس وقت وہاں ڈھائی ہزار سے زائد قيدی موجود ہيں۔

یہ بھی دیکھیں

یہودی خاخام نے نیتن یاہو کو کافر قرار دے دیا

یروشلم:ایک یہودی خاخام نے ایک ٹی وی پروگرام میں صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو …