ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 25000 سے زائد ہوگئی

سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 25000 سے زائد ہوگئی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے عکاظ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 25000 سے زائد ہوگئی ہے۔ سعودی عرب کی وزارت صحت  کے ترجمان محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1362 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 25 ہزار 459 تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان  نے کہا کہ سعودی عرب میں اب تک 176 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس ایران کے عالمی کردار کا معترف ہے، سرگئی ریابکوف

ماسکو:روس کے نائب وزیر خارجہ نے شنگھائی اور برکس جیسی بین الاقوامی تنظیموں میں ایران …