جمعرات , 25 اپریل 2024

دمام میں سعودی عرب کا دوسرا صنعتی شہر کرونا کی وجہ سے سیل کردیا گیا

سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا ہے کہ کرونا کی وبا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظردمام میں قائم دوسرے صنعتی شہر کو سیل کردیا گیا ہے۔ وزرات داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ دمام میں دوسرے صنعتی شہر کو آج 10 رمضان المبارک سے تا حکم ثانی سیل کردیا گیا ہے۔ شہر میں کے اندر اور باہر سے کسی قسم کی ٹریفک کی اجازت نہیں۔ البتہ مال برادر گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اہم نوعیت کی صنعتوں کے ملازمین، انتظامیہ کے عہدیداروں اور دیگرمجاز اداروں کے افراد کو بھی داخلے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اتوار کے روز دمام شہر کی الاثیر کالونی میں پابندیوں میں نرمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ الاثیر کالونی میں 15 اپریل کو لاک ڈائون کیاگیا تھا اور کالونی کے باہر سے شہریوں کی آمد ورفت بند کردی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

روس ایران کے عالمی کردار کا معترف ہے، سرگئی ریابکوف

ماسکو:روس کے نائب وزیر خارجہ نے شنگھائی اور برکس جیسی بین الاقوامی تنظیموں میں ایران …