ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیبیا: حفتر کی فوجی بیس پر فضائی آپریشن، 2 ملیشیا ہلاک 5 زخمی

لیبیا کی فوج نے غیر قانونی مسلح فورسز کے لیڈر خلیفہ حفتر  سے منسلک ملیشیا کے ٹھکانے والتی ایئر بیس کے اسلح ڈپووں پر فضائی آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 ملیشیا ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔لیبیا فوج کے "غصے کا آتش فشاں ” نامی آپریشن کے پریس یونٹ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق لیبیا ایئر فورسز نے دارالحکومت کے مغرب میں حفتر فورسز کے زیر کنٹرول والتی ایئر بیس پر فضائی آپریشن کے دوران اسلحہ ڈپووں کو نشانہ بنایا۔

ایئر بیس کی بیرکوں کو بھی ہدف بنایا گیا۔ جس کے نتیجے میں مسلح گاڑیاں ناکارہ بنا دی گئی ہیں اور 2 ملیشیا ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق لیبیا فوج نے دارالحکومت کے جنوب کی طرف حلّات میں بھی حفتر ملیشیا پر بھاری توپ فائرنگ کی ہے اور خلیفہ حفتر ملیشیا کی طرف جاتے ایک پیٹرول ٹینکر کو بھی تباہ کر دیا ہے۔بیان میں لیبیا فورسز نے آپریشن کے علاقے میں مسلح گاڑیوں اور ٹینکروں کے بلا اجازت سفر کی ممانعت کا اعادہ کیا ہے۔اس دوران دارالحکومت طرابلس کے جنوبی شہر مرزوق  کی فوجی کونسل نے خلیفہ حفتر کے حملے کے اقدام کی تردید کر کے لیبیا حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …