اتوار , 1 نومبر 2020

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا: سرحدی چوکیوں پر دو طرفہ فائرنگ

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کی سرحد پر فریقین کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جنوبی کوریا جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 41 منٹ پر شمالی کوریا کی طرف سے جنوبی کوریا کی سرحدی فوجی چوکی پر چند دفعہ فائرنگ کی گئی۔مختصر مدت کے بعد جنوبی کوریا کے فوجیوں نے 2 دفعہ فائرنگ کر کے شمالی کوریا کے خلاف جوابی کاروائی کی۔بیان کے مطابق واقعے میں نہ تو کوئی زخمی ہوا ہے اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا ہے۔جنوبی کوریا کے فوجی حکام نے شمالی کوریا کی طرف سے فائرنگ کے سبب سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ واقعے کی تحقیق جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

افواہیں ختم، کم جونگ اُن تین ہفتوں کی روپوشی کے بعد منظر عام پر آگئے

شمالی کوریائی کے لیڈر ‘کم جونگ اُن’ جو گذشتہ 11 اپریل سے منظر سے غائب …