ہفتہ , 20 اپریل 2024

مصر ميں صحافت ايک جرم بن گئی، ايمنسٹی انٹرنيشنل

ايمنسٹی انٹرنيشنل نے آج اتوار کو جاری کردہ ايک رپورٹ ميں کہا ہے کہ مصر ميں پچھلے چار برسوں کے دوران صحافت ايک جرم بن گئی ہے۔ ملک ميں نئے کورونا وائرس کے پھيلاؤ کے تناظر ميں عائد کی جانے والی پابنديوں کے ذریعے قاہرہ حکومت اپنی گرفت اور مضبوط کر رہی ہے۔ ايمنسٹی نے اپنی رپورٹ کے ليے سينتيس صحافيوں کے کيسز کا جائزہ ليا، جنہيں سن 2015 ميں منظور کردہ انسداد دہشت گردی کے ايک قانون کے تحت جعلی خبريں پھيلانے کے الزام پر حراست ميں ليا گيا۔ ايمنسٹی انٹرنيشنل کے مطابق ملک ميں کسی بھی قسم کی تنقيد اور شفاف رپورٹنگ کو دبانے کی کوششيں جاری ہيں۔ قاہرہ حکام ايسے تاثرات کو مسترد کرتے ہيں تاہم اس رپورٹ پر ابھی تک ان کا رد عمل سامنے نہيں آيا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …