بدھ , 24 اپریل 2024

پھلوں اور سبزیوں کی پہلی کھیپ، ایران سے کویت کے لئے روانہ

جنوبی ایران کے صوبہ بوشہر کی دیّر بندرگاہ کے کسٹم آفیسر نے بتایا ہے کہ اس بندرگاہ سے کویت کے لئے چار سو پچاس ٹن پھل اور سبزیوں کی پہلی کھیپ برآمد کی گئی ہے۔دیّر بندرگاہ کے کسٹم آفیسر فضل اللہ احمدی نے اتوار کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ساڑھے چار سو ٹن ایرانی پھلوں اور سبزیوں کی یہ کھیپ دیّر کے مقامی تاجروں کے ایک بحری جہاز سے کویت کے لئے روانہ کی گئی ہے۔

فضل اللہ احمدی نے کہا کہ برآمدات کا یہ سلسلہ علاقے کی اقتصادی ترقی کے لئے موثر ثابت ہوگا اور اس سے اس بندرگاہ پر تاجروں کی سرگرمیاں بھی بڑھیں گی۔فضل اللہ احمدی نے کہا کہ دیّر بندرگاہ برآمدات کے لئے کسٹم کے امور کو کم سے کم وقت میں انجام دینے کی آمادگی رکھتی ہے اور یہاں کی جیٹیوں میں جہازوں کے لنگر انداز ہونے کی مناسب صلاحیت ہونے کے ساتھ مختلف ممالک خاص طور سے خلیج فارس کے ملکوں کے لئے بیک وقت کئی جہازوں پر برآمداتی سامان لوڈ کیا جا سکتا ہے۔نقل و حمل کے اخراجات میں کمی، جنوبی خلیج فارس خاص طور سے قطر سے نزدیک ہونا اور سرحد سے ملا ہونا دیّر بندرگاہ کی اہم خصوصیات ہیں۔ دیّر بندرگاہ صوبہ بوشہر میں خلیج فارس کے کنارے پر واقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …