ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران میں کورونا وائرس ختم ہونے کے قریب ہے؛ ایرانی وزیر صحت

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا کے زوال اور صحتیاب ہونے والوں کی بڑھتی تعداد میں تیزی آگئی ہے ۔ایرانی وزارت صحت کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کا تناسب اسّی فیصد سے زائد ہو چکا ہے۔وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے اتوار کو کورونا کے بارے میں اپنی روزانہ کی بریفنگ میں بتایا کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے نو سو چھیتر نئے کیس سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا کے متاثرین کی مجموعی تعداد ستانوے ہزار چار سو چوبیس ہو گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے میں سینتالیس افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھے ہزار دو سو تین ہو گئی۔ایرانی وزارت صحت کے تازہ اعداد شمار سے، ملک میں کورونا متاثرین اور اموات کے تناسب میں نمایاں کمی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے بتایا کہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزار بہتر افراد کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوکے  اسپتالوں سے رخصت کئے گئے جس کے بعد کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد اٹہتر ہزار چار سو بائیس ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …