بدھ , 24 اپریل 2024

ایران کی حشد الشعبی کے خلاف داعش دہشت گردوں کے مجرمانہ اقدام کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے رمضان المبارک میں عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے روزہ دار مجاہدین کے خلاف وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  نے رمضان المبارک میں عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی کے روزہ دار مجاہدین کے  خلاف وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے مجرمانہ اقدام کی مذمت کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں نے روزہ افطار کرتے ہوئے حشد الشعبی کے متعدد افراد کو شہید کردیا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غمزدہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار اور تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ مجاہدین کا خون رائیگاں نہیں جائےگا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے داعش کے اس بزدلانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملےگا۔ موسوی نے عراقی عوام اور حکومت کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …