ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کا بڑا اعلان، کورونا کٹس جرمنی اور ترکی کو بر آمد کئے جائیں گے

ایران کے نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ ایران آئندہ چند دنوں میں جرمنی اور ترکی کے لئے کورونا کی پتہ لگانے والی ایرانی کٹس کی برآمدات شروع کرے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سورنا ستاری نے آج بروز پیر کہا کہ سیرولوجی کٹ ایرانی کمپنیوں نے تیار کر لی ہیں اور اسے وزارت صحت اور میڈیکل ایجوکیشن سے برآمدی لائسنس بھی مل چکا ہے۔سورنا ستاری کا کہنا تھا کہ سیرولوجی کٹ میں ہم اب خود کفیل ہو چکے ہیں اور انہیں بیشتر ممالک میں برآمد کرسکتے ہیں اوراس حوالے سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

اس سے قبل سورنا ستاری نے کہا تھا کہ ہمارے ملک کے نوجوان سائنسداں ملکی ضروریات کی اٹھانوے فی صد دوائیں خود تیار کر رہے ہیں جن میں چوبیس قسم کی بایوٹک میڈیسن بھی شامل ہیں۔در ایں اثناء میڈیکل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر جلیل کوهپایه زاده نے کہا ہے کہ کورونا کے حوالے سے 15 ابتدائی امور من جملہ ادویات، تشخیص اور طبی وسائل پر کام ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ ایرانی حکام اور طبی عملے کے بروقت اقدام اور عوام کی جانب سے طبی اصولوں پر عمل کرنے کی وجہ سے ملک میں کورونا وائرس دم توڑ رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …