ہفتہ , 20 اپریل 2024

ووہان کی لیبارٹری میں کرونا وائرس کی تیاری کے کافی شواہد مل گئے: مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا،یہ وائرس وہیں سے پھیلا تھا اور اس کے بہت زیادہ شواہد مل چکے ہیں۔انھوں نے اتوار کو اے بی سی کے پروگرام ’’ یہ ہفتہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ یہ وائرس کہاں سے شروع ہوا تھا۔‘‘مائیک پومپیو نے کرونا وائرس کے معاملے سے نمٹنے میں ناکامی پر چین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن انھوں نے واضح لفظوں میں یہ نہیں کہا ہے کہ اس وائرس کو جان بوجھ کر پھیلایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …