جمعہ , 19 اپریل 2024

خیبرپختونخوا: طبی عملے کے177 اہلکارکورونا سے متاثر

پشاور: خیبرپختونخوا میں طبی عملے کے 177 اہلکار کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ہم نیوز کے مطابق 89ڈاکٹرز،48نرسسز، 40 پیرا میڈیکس اور کلاس فور میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایک ہی روز میں 14 ڈاکٹرز کے کورونا ٹسٹ مثبت آئے ہیں اور متاثر ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد لیڈی ڈاکٹرز کی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 14 پازیٹیو ٹیسٹ میں9 خواتین ڈاکٹرز شامل ہیں اور8 کا تعلق لیڈی ریڈنگ اسپتال سے ہے۔ لیڈی ریڈنگ میں اس سے قبل بھی گائنی وارڈزکی 10 لیڈی ڈاکٹرز کے کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ایک لیڈی ڈاکٹر اور 3میل ڈاکٹرز بنوں میں حاضر سروس ہیں۔ فرائض کی انجام دہی کے دوران صوبے کے سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ کے مجموعی طور پر24 ڈاکٹرز متاثر ہیں۔ینگ نرسسز ایسیویسی ایشن کے مطابق صوبے بھر کے اسپتالوں سے48متاثرہ نرسسز میں35تاحال مختلف آئسولیشن وارڈزمیں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹرز نرسسز اور دیگر عملے کی جانب سے محکمہ صحت سے فوری طور پر حفاظتی کٹس کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھرمیں ڈاکٹرز سمیت 444 سے زائد ہیلتھ ورکرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 10 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔سندھ میں3ڈاکٹرز، گلگت بلتستان2، پنجاب2، بلوچستان، اسلام آباد، اور خیبرپختونخوا میں بالترتیب ایک ایک ڈاکٹر فرائض کی آدائیگی کے دوران جاں بحق ہو چکے ہیں۔

وزارت صحت کے اعدادو شمار کے مطابق متاثر ہونے والے ہیلتھ پروفیشنلز سے یہ وائرس ان سے رابطے میں رہنے والوں میں بھی منتقل ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں وائرس کا نشانہ بننے والے ہیلتھ پروفیشنلز میں 18 ڈاکٹرز10 نرسز اور 13 دیگر شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔طبی عملے میں سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا میں جبکہ سندھ میں33، پنجاب23، بلوچستان 35، گلگت بلتستان 16، اسلام آباد میں تیرہ اور آزاد کشمیر میں تین افراد کرونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …