جمعرات , 25 اپریل 2024

’یورپ کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ شروع ہوگی

برلن: جرمن چانسلر نے ملک بھر میں کاروبار ، اسکول اور عوامی مراکز کھولنے کا اعلان کیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انجیلا مرکل نے کہا کہ اب ملک میں تمام دکانیں کھولی جاسکتی ہیں، لوگ عوامی مقامات اور بچے اسکول جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق جرمنی میں یورپ کی سب سے بڑی فٹ بال لیگ رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

دوسری جانب اٹلی میں تیس ہزار اموات اور دو مہینے کے سخت لاک ڈاؤن کے بعد مرحلہ وار نرمی شروع ہوگئی،اسپین میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر دوڑنے لگی اس کے علاقے میٹرو میں سفر کرنے والے والے مسافر تین فٹ کے فاصلے سے نشستوں پر بیٹھ رہے ہیں۔چین میں حالات معمول پر آگئے ہیں وہاں پر اسکول کھلنے لگے البتہ تعلیمی اداروں میں طلبہ کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کے لیے خصوصی ڈیسکیں لگائی گئیں جبکہ دروازوں پر بچوں اور ملازمین کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …