جمعہ , 30 اکتوبر 2020

” ٹرمپ کےلیے نیا مسئلہ "شمالی کوریا نے جوہری سرگرمیاں آغاز کرنےکا عندیہ دے دیا

شمالی کوریا جوہری منصوبوں کے لیے بڑا جوہری گودام تعمیر کررہا ہے جو دارالحکومت پیانگ یانگ کے ساتھ واقع ہے.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد شمالی کوریا نے جوہری سرگرمیاں تیز کردیں جس کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کے لیے نیا  مسئلہ کھڑا ہوچکا ہے۔خبر کے مطابق، شمالی کوریا جوہری منصوبوں کے لیے بڑا  جوہری گودام تعمیر کررہا ہے جو  دارالحکومت پیانگ یانگ کے ساتھ واقع ہے۔مذکورہ  جوہری گودام ایٹمی میزائلوں کے تجربے سمیت دیگر جوہری سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوگا اور  ممکنہ طور پر یہ منصوبہ 2021 کے آغاز تک مکمل کرلیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کے درمیان ماضی میں مرحلہ وار دو ملاقاتیں ہوئیں لیکن بے سود رہیں۔ کم جونگ اُن  نے ٹرمپ انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو جوہری سرگرمیاں شروع کردیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عراق: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے کانوائے کے راستوں میں دھماکے

بغداد: خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کے دو کانوائے کے …