جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران، تراسی ہزار سے زائد کورونا متاثرین صحتیاب

ایران میں اب تک کورونا وائرس میں مبتلا تراسی ہزار آٹھ سو سینتیس افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے رخصت ہو چکے ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے ایک ہزار پانچ سو چھپن نئے مریض سامنے آئے ہیں اور اس طرح ایران میں مجموعی طور پر کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار چھے سو اکیانوے ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر جہانپور کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید پچپن مریض جاں بحق بھی ہوئے ہیں جس کے بعد ایران میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد چھے ہزار پانچ سو اکتالیس تک پہونچ گئی ہے۔دنیا بھر میں چالیس لاکھ افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں کم سے کم دو لاکھ ستّر ہزار افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ تقریبا تیرہ لاکھ اڑتالیس ہزار صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …