جمعرات , 25 اپریل 2024

پاکستان نے سابق طالبان سرغنہ کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے طالبان کے سابق سرغنہ ملا اختر منصور کی جائیدادیں نیلامی کے لئے ضبط کر لی ہیں۔پاکستانی ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے افغان طالبان کے سابق سرغنہ ملا اختر منصور کی لگ بھگ تین کروڑ بیس لاکھ روپئے مالیت کی جائیدادیں ضبط اور ان کی نیلامی کا حکم دیا ہے۔

دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملا اختر منصور نے اپنی جعلی شناخت استعمال کر کے پاکستان کے صوبہ سندھ میں یہ جائیدادیں خریدی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق ملا اختر منصور نے کراچی میں پلاٹس اور گھروں سمیت پانچ جائیدادیں بنائیں تھیں۔ملا اختر منصور تقریبا چار سال قبل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں  امریکہ کے ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …