جمعہ , 19 اپریل 2024

کرونا کا بھانڈا پھوٹ گیا وہ بھی افریقہ ملک تنزانیہ میں۔

‎رپورٹ : الجزیرہ نیوز

کرونا کا بھانڈا پھوٹ گیا وہ بھی افریقہ ملک تنزانیہ میں۔الجزیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ‎تنزانیہ میں کرونا کیسز 22 سے اچانک 480 پر پہنچے پر کیمسٹری کی ڈگری رکھنے والے ملک کے صدر جان مغوفولی کو شک گزرا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ انہوں نے ایک عجیب و غریب تجربہ کیا۔ ‎انہوں نے ایک بھیڑ، بکری اور پپیتہ ، بٹیر اور انجن آئل سے لئے گئے نمونے ٹیسٹ کے لئے ملک کی مرکزی لیبارٹری بھجوائے۔ بھجوائے گئے نمونوں کو انسانی نام اور مختلف عمریں دی گئیں۔
‎حیران کن طور پر بکری، بھیڑ اور پپیتہ کا رزلٹ مثبت آیا۔ اس کے بعد انہوں بیرون ممالک سے درآمد کردہ تمام ٹیسٹنگ کٹس فوج کی تحویل میں دے دیئے ہیں اور انکوائری آرڈر کر دی ہے۔ تنزانیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ ضرور کوئی "بڑی گڑبڑ” ہے۔ ‎واقعہ کے بعد بین الاقوامی اداروں اور اپوزیشن کی جانب سے تنزانیہ کے صدر کے اس فعل کی مذمت کی جارہی ہے۔حالانکہ بین الاقوامی اداروں اور خود تنزانیہ کی اپوزیشن کو کرونا ٹیسٹنگ کٹس کے معیار اور کام پر سوالات اٹھانے چاہئیں کہ کس طرح ایک بکری۔ بھیڑ اور پپیتے کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا؟
اب یہ ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔اب مسلمانوں کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ سائنس و تحقیق کے میدان سے دور رہ کر ہم نے اپنا کتنا بڑا نقصان کرلیا ہے اور ہم ہر طرح سے مغرب کے محتاج بن چکے ہیں۔ اب کرونا ٹیسٹنگ کٹس پر بھی سوال اٹھ گئے ہیں کہ آیا ان کٹس میں کچھ خرابی ہے یا یہ کٹس ڈیزائن ہی اس طرح کی گئ ہیں کہ ایک مخصوص تعداد میں کرونا ٹیسٹ پازیٹو ظاہر ہو! دوسری طرف مختلف ممالک کی روایتی ھربل ادویات کرونا کے مریضوں کے لئے مفید ثابت ہورہی ہیں لیکن WHO سختی سے ان تمام دعووں کو رد کردیتا ہے کہ اس کے نزدیک صرف وہی دوا اور علاج کارگر ہوگا جس کو ان کے اپنے سائنسدان اور لیبارٹریز تصدیق کر دیں گی۔

ٹرنسلیٹر : ثنااللہ خان احسن

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …