جمعرات , 25 اپریل 2024

روس انتہائی طاقتورملک ہے امریکی صدر کا اعتراف

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران روس کو ایک بہت ہی اہم اورسب سے زیادہ طاقتور قوم قرار دیا اور کہا کہ روس اور امریکا کیوں ایک دوسرے کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو فون پر کہا ہے کہ روس دھوکے بازی چھوڑ دے اور دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے آگے بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ روس کی دھوکے بازی نے امریکا کے لئے روس سے تعلقات کو بہت مشکل بنادیا، اس بارے میں بھی روسی صدر کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔ٹرمپ نے بتایاکہ انہوں نے پوٹن سے کہا ہے، یہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لئے بہت مناسب وقت ہے کیونکہ معاملات سامنے آرہے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی حمایت کے لئے 10 ہزار امریکی موجود تھے، واشنگٹن پوسٹ کا تہلکہ خیز انکشاف

واشنگٹن:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ پر …