بدھ , 24 اپریل 2024

یوروپی یونین ایران پر امریکی پابندیوں کا مخالف ہے: آسٹرین صدر

تہران: آسٹریا کے صدر نے ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع کے علاوہ کرونا کے خلاف جنگ میں اپنے تجربات کے تبادلے پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوروپی یونین اور آسٹریا ایران پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے مخالف ہیں اور بدستور ایران کیساتھ اپنے تعلقات کو جاری رکھیں گے.یہ بات "الیگزینڈر وان ڈیر بیلین” نے آج بروز بدھ ایرانی صدر ‘حسن روحانی’ کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے امریکہ کے اس اقدام بین الاقوامی کنونشنوں اور قوانین کے منافی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ ہم امریکہ کے اثر و رسوخ کے بغیر ایران اور یورپ کے مابین تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں.فریقین نے اس وباء کے روکنے کے لیے جامع بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے بتایا کہ ہم اس شعبے میں تجربات کو شیئر کرنے اور مشترکہ تعلقات کو فروغ دینے پر تیار ہیں.دونوں فریقوں نے امریکی پابندیوں کو بھی ادویات اور طبی ضروریات کو پورا کرنے میں رکاوٹ کے طور پر دیکھا اور ان پابندیوں کے تسلسل سے اپنی مخالفت کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …