ہفتہ , 20 اپریل 2024

شہید میجر ندیم عباس حافظ آباد میں سپرد خاک

بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر ندیم عباس بھٹی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ حافظ آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید میجر ندیم عباس بھٹی کی نماز جنازہ آبائی علاقے برج دارہ میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران، سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد شہید میجر ندیم کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر پاک فوج کے دستے نے قبر پر سلامی دی۔شہید نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے، وہ سابق ایم پی اے نذر عباس بھٹی کے بیٹے اور سابق ضلع ناظم مبشر عباس بھٹی کے بھائی تھے۔واضح رہے کہ میجر ندیم عباس گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع کیچ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے 5 ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …