جمعرات , 25 اپریل 2024

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے متعلق جواد ظریف کا اقوام متحدہ کو خط

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران جوہری معاہدے سے امریکی انخلا، ایرانی عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں اور اقوام متحدہ کے منشور کی بڑے پیمانے پر مسلسل خلاف ورزیوں کے بارے میں جمعہ کے روز اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ایک خط تحریر کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے کل رات ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس خط میں ایران جوہری معاہدے سے امریکی انخلا، ایرانی عوام کے خلاف یکطرفہ پابندیوں اور اقوام متحدہ کے منشور کی بڑے پیمانے پر مسلسل خلاف ورزیوں خاص طور سے شق نمبر 25 کی خلاف ورزی سے متعلق، کہ جو اقوام متحدہ کی ساکھ  کو متاثر کر کے عالمی امن و صلح کو خطرات سے دوچار کرتی ہے ، اہم نکات کی جانب اشارہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے نام جواد ظریف کا یہ دوسرا خط ہے۔ اس سے قبل ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے نام اپنے پہلے خط میں کہ جس کی کاپی عالمی اداروں کے سربراہوں اور تمام ملکوں کے وزرائے خارجہ کو ارسال کی گئی تھی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے نام دوسرا خط 8 مئی کو امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکلنے کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تحریر کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …