ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق میں داعش کے 10 دہشتگرد ہلاک

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی کے شمالی علاقے کے کمانڈر نے کہا ہے کہ 10 سے زائد داعشی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشدالشعبی کے شمالی علاقے کے کمانڈرعلی الحسینی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے یہ دہشتگرد دیاله، کرکوک اور صلاح‌الدین میں الحشد الشعبی کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔

درایں اثناء الحشدالشعبی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے کچھ علاقوں میں باقی رہنے والے داعش دہشتگردوں نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے چند علاقوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں کیں تاہم الحشدالشعبی کے جوانوں نے دندان شکن جواب دیتے ہوئے انھیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔واضح رہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے گزشتہ چند روز کے دوران عراق کے صلاح الدین، دیاله اور الانبار صوبوں میں دہشتگردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …