بدھ , 24 اپریل 2024

ایف آئی اے کی کارروائی، را کا ایجنٹ سرکاری افسر رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی : ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے را کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا، ملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی سے را سلیپر سیل کے اہم رکن آصف صدیقی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، جسے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا اس حوالے سے ایف آئی اےحکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گرفتارملزم 17گریڈ کا سرکاری ملازم تھا۔ملزم کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اہم دستاویزات برآمد ہوئیں ہیں، چھاپے کے وقت ملزم اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھا۔

ملزم سیکیورٹی اداروں کی معلومات بذریعہ ای میل بھارت بھیجتا تھا، ملزم حساس مقامات کی تصاویر اور تفصیلات بذریعہ ای میل بھیج رہا تھا۔ایف آئی اے حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزم آصف صدیقی اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث ہے، ملزم کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے، ملزم آصف صدیقی سائٹ کراچی میں ملازمت کرتا تھا، ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، جس میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔اس سے قبل بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر قائد سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے متعدد ایجنٹس گرفتار کئے ہیں، بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ کلبھوشن یادیو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے تفتیش کے دوران پاکستان میں رابطوں کے حوالے سے کئی اہم انکشافات بھی کئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں جنگ بندی اسرائیل کی نابودی کے مترادف ہے، انتہاپسند صہیونی وزیر

یروشلم:بن گویر نے حماس کے ساتھ ہونے والی عارضی جنگ بندی کو اسرائیل کی تاریخی …