جمعرات , 18 اپریل 2024

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات، ناقابل معافی جرم ہے: فلسطینی رہنما

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا ایک بڑا اور ناقابل معافی جرم ہے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کرنے والے عرب حکمراں، فلسطینیوں کے خلاف جرائم جاری رکھنے پر صیہونیوں کو ترغیب دلا رہے ہیں تاہم ان کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ نے کہا کہ فلسطینی قوم نے جارحیت کے مقابلے میں ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی بنیاد کبھی متزلزل نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ علاقے کے بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ایسے حالات میں یہ عرب حکام غاصب صیہونی ٹولے کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ صیہونی ٹولے نے فلسطینیوں پر وحشیانہ جرائم، ان کی سرکوبی اور فلسطینی علاقوں پر غاصبانہ قبضے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اب تک حماس کی جانب سے 88 یرغمالی رہا کئے جا چکے ہیں: ایلون لیوی کی تصدیق

تل ابیب: ترجمان اسرائیلی حکومت ایلون لیوی نے کہا ہے کہ اب تک حماس کی …