جمعرات , 25 اپریل 2024

بھارت کا بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گرد کارروائی کا اعتراف

بھارت نے بے شرمی اور ڈھٹائی سے بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گرد کارروائی کا اعتراف کرلیا۔بھارتی ریٹائرڈ میجر گواروؤ آریا نے دو روز قبل بھارتی ٹی وی چینل پر برملا کہا کہ ہندواڑا کا بدلہ بلوچستان میں لیا جائے گیا اور گزشتہ روز پاک ایران سرحد سے 14 کلومیٹر دور کیچ کے علاقے بلیدا میں دہشت گردوں کی طرف سے دیسی ساختہ بم حملے میں ایک میجر سمیت 6 جوان شہید ہوئے۔

بھارتی میجر ریٹائرڈ گواروؤ نے پاکستان دشمن بھارتی ٹی وی چینل ٹائمز ناؤ کے پاکستان دشمن اینکر ارناب گوسوامی کے پروگرام میں ڈھٹائی اور بے شرمی سے کہا کہ ’ہندواڑا کا بدلہ پاکستان میں نہیں بلکہ ہندواڑا کا بدلہ بلوچستان میں لیا جائے گا، اگلے 10 سے 15 دنوں میں آپ دیکھ لو گے، میں بلوچستان کے تمام علیحدگی پسندوں کے ساتھ رابطے میں ہوں، میرے موبائل فون میں بگٹی، مری، مینگل سرداروں کے رابطہ نمبر موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ وہ کریں گے جو اس کی دس نسلیں یاد رکھیں گے’۔

بھارتی فوج کے سابق میجر کا مزید کہنا تھا کہ ‘آج میں ٹیلی وژن پر سب کے سامنے یہ دعویٰ کر رہا ہوں کہ میں بلوچستان کے علحیدگی پسندوں کے ساتھ رابطے میں ہوں، اور ہم پاکستانیوں کی ناک توڑ دیں گے، میرے پاس میرے موبائل فون میں ان کے کانٹیکٹ نمبر موجود ہیں، میں تقریباً ہر روز ان سے رابطے میں رہتا ہوں، بھارت کی ایک ارب 40 کروڑ آبادی بلوچوں کے ساتھ کھڑی ہے’۔بھارتی ریٹائرڈ میجر گواروؤ نے بلوچستان میں دہشت گرد کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے پروگرام میں شریک پاکستانیوں سے کہ کہا کہ آج نہیں تو دس سال بعد بلوچستان ایک علیحدہ ملک ہوگا اور آپ لوگوں کو پاسپورٹ لے کر وہاں جانا ہوگا، ایک ارب چالیس کروڑ بھارتی بلوچ علیحدگی پسندوں کے ساتھ کھڑے ہیں’۔

اس دوران ایک بار پھر بھارتی میجر کہتا ہے کہ ‘بگٹی، مری، مینگل، کون سے سردار کا نمبر چاہیے، مجھے بولو میں دوں گا، بلوچستان میں لوکیشن کے ساتھ، جس طرح بنگلا دیش میں جانے کے لیے پاسپورٹ چاہیے، اسی طرح بلوچستان میں جانے کے لیے پاسپورٹ چاہیے ہوگا’۔بے شرمی اور ڈھٹائی کے ساتھ دھمکی دیتے ہوئے ریٹائرڈ میجر گواروؤ آریا  کہتا ہے کہ ‘ڈیرہ بگٹی میں کون سا ایڈرس چاہیے بتاؤ، بلوچستان کے اندر پاکستانی فوج کا اتنا خون بہے گا کہ کچھ سال بعد پاسپورٹ لے کر جانا پڑے گا’۔

پاکستان کو دھمکانے اور بلوچستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا اقرار کرنے والے بھارت کے ریٹائرڈ میجر گواروؤ آریا کو بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی آشیرباد حاصل ہے۔گواروؤ آریا کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر میں بھارتی اعلیٰ فوجی قیادت سے ملتے اور بریفنگ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے۔بھارتی ریٹائرڈ فوجی افسر کے برملا اعتراف اور بلوچستان میں ایف سی کی گاڑی پر گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے نے صوبے میں بھارت کی مداخلت اور دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔مہذب دنیا اور اقوام متحدہ کو نازی ہٹلر کی پالیسوں پر عمل پیرا بھارت کے خلاف سخت ترین اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کے رات سے جاری آپریشن میں شہادتیں 6 ہوگئیں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے گزشتہ رات سے جاری سرچ آپریشن میں …