ہفتہ , 20 اپریل 2024

اہم اسلامی ملک کے وزیر صحت اورگورنر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی

کابل: افغانستان کے وزیر صحت اور صوبہ قندہار کے گورنر میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 4333 ہوگئی جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 112 ہوگئی۔ افغان وزارت صحت کے نائب وزیر وحید مجروح اور وزارت صحت کے ترجمان وحید الدین مایار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 253 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں افغان وزیر صحت ڈاکٹر فیروز الدین فیروز اور صوبہ قندہار کے گورنر حیات اللہ حیات بھی شامل ہیں جن کے کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آئے۔ افغان حکام کے مطابق افغانستانمیں اب کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4333 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6 مریض جاں بحق ہوگئے اور انتقال کرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 112 ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 502 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،500 سے زائد افراد جاں بحق

کابل: ہفتے کی صبح 6.3 شدت کے زلزلے سے افغانستان لرز اٹھا، جس کا مرکز …