جمعہ , 19 اپریل 2024

ایران اور افغانستان کا سرحدی حادثے پر ٹیلی فونک رابطہ

کابل: ایران اور افغانستان کے وزرائے خارجہ نے ایران کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں متعدد ہم وطن مہاجروں کے ڈوبنے کے واقعے پر تبادلہ خیال کیا.ایرانی وزیر خارجہ نے آج برور پیر محمد حنیف اتمر کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران دریائے ہریرود میں متعدد افغان تارکین وطن کے ڈوبنے کے حادثے پر بات چیت کی.اتمر نے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا آغاز اور تحقیقاتی ٹیموں کے تعین پر تبادلہ خیال کیا.

انہوں نے واقعے کے جائزے کے لیے افغان کے سرکاری وفد کے دورے ہرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تحقیقاتی وفد نے جائے وقوعہ پر اپنی تفتیش شروع کردی ہے۔ظریف نے کہا کہ ایرانی وفد اس واقعے پر اپنی تحقیقات کا جلد از جلد جائے وقوعہ میں آغاز کرے گا.فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضرورت کے مطابق، مشترکہ وفد  جائے وقوعہ ، مشہد  اور ہرات کے شہروں میں مشترکہ اجلاس منعقد کرسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

طوفان الاقصٰی کے بعد، غاصب اسرائیل سے نفرت میں کئی گنا اضافہ ہوا،سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی میں نمائندہ ولی فقیہ

تہران:حجت الاسلام والمسلمین حاجی صادقی نے بین الاقوامی سطح پر غاصب اسرائیل اور امریکہ سے …