جمعرات , 25 اپریل 2024

معروف امریکی اولمپیئن نے خودکشی کرلی

امریکا کے معروف اولمپیئن کھلاڑی پاولے یووانوویچ نے خود کشی کرلی ہے۔ انہوں نے امریکا کیلئے 19 میڈل جیتے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی اولمپیئن کی سرکاری تنظیم کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاولے یووانوویچ نے خود کشی کرلی ہے۔ پاولے نے 20 سال کی عمر میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں باقاعدہ شرکت کا آغاز کیا اور اپنے آپ کو ایک بہترین کھلاڑی منوایا۔

پاولے یووانوویچ نے سرمائی اولمپکس 2006 کے بوبسلے مقابلہ میں امریکا کی نمائندگی کی تھی۔ اس موقع پر چیف ایگزیکیٹو کا کہنا تھا کہ پاؤلے کے ساتھی ، ٹیم اور تنظیم کو ان کی خودکشی سے گہرا صدمہ اور دھچکا لگا ہے۔اویل یووانووچ کی ٹیم کے سابق ساتھی اور فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر آرون میکگوایر نے کہا کہ سرمائی کھلیوں کی دنیا کیلئے یہ ایک المیہ ہے۔ انجہانی کھلاڑی کی عمر 43 سال تھی۔

پاولے کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ بابسلے کے ذریعے پاولے کے جذبے اور عزم کو ان کے ساتھی کھلاڑیوں ، کوچوں حریف اور کھیل کے شائیقن نے دیکھا اور محسوس کیا۔ انہیں اپنے کھیل سے جنون کی حد تک محبت تھی۔ایسوسی ایشن کے مطابق پاولے یووانوویچ نے اپنی زندگی کو زندہ دلی کے ساتھ بسر کیا اور ان کے ساتھ جن لوگوں نے بھی وقت گزارا، ان پر ان کا کبھی نہ ختم ہونے والا اثر تھا۔واضح رہے کہ یووانوچ بے ای آئی بی ٹی ورلڈ چیمپئن شپ میں برانج میڈل جیتا تھا۔ جب کہ سال 2006ء میں ہونے والے ونٹر اولمپک میں ٹو مین اور فار میں ایوینٹ میں ساتویں پوزیشن بھی حاصل کی۔پاولے سال 2002 میں ہونے والے اولمپک کے مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ انہیں ڈرگ ٹیسٹ مثبت آںے پر 2 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ان کا ایک اور ساتھی جیسن ڈورسے کا کہنا تھا کہ کسی کو دیکھ کر ہم ہرگز یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ وہ انسان کس درد اور تکلیف سے گزر رہا ہے اور اس کے اندر کیا چل رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …