جمعرات , 25 اپریل 2024

لاڑکانہ، میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی پراسرار موت

لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد پراسرار طور پر انتقال کرگئے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے علی گوہر آباد میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد پر اسرار طور پر انتقال کرگئے، انتظامیہ کے کرونا وائرس کے شبے کے پیش نظر علاقے کو سیل کردیا۔انتقال کرنے والے افراد کے رشتے دار یوسی چیئرمین ایڈووکیٹ اصغر کچھی کے مطابق مرنے والے کرونا وائرس میں مبتلا نہیں تھے تاہم ہم انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں لیکن سیمپلز نہیں دے سکتے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کے ورثا کا کرونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علی گوہر آباد میں 6 افراد کی پراسرار موت پر خوف و ہراس پھیل گیا، متاثرہ علاقے کی تین گلیاں سیل کرکے پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔دوسری جانب لاڑکانہ میں کرونا وائرس کے باعث بینک کی ایک برانچ سیل کردی گئی، برانچ کو بینک منیجر کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کا کہنا ہے کہ بینک کے دیگر عملے کے بھی کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ وائرس سے 200 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …