بدھ , 8 جولائی 2020

شامی فوج کی کامیاب کارروائی اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی پسپائی

شام کی فوج نے ترکی کے فوجی حملوں پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے صوبہ حماہ کے شمال مغربی علاقے پر حملے شروع کئے۔ ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے حماہ کے دیہی علاقے طنجرہ پرقبضہ کر لیا تھا لیکن آج بروز پیر شام کی فوج نے اس علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

 شام میں انسانی حقوق کے مرکز کا کہنا ہے کہ حماہ کا دیہی علاقہ طنجرہ صرف 24  گھنٹے تک ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے میں رہاجس کے بعد شامی فوج نے ایک آپریشن کے دوران اسے آزاد کرا لیا۔واضح رہے کہ ترکی کی فوج دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے شام کے کچھ علاقوں پر قابض ہو گئی جس کے بعد ترکی کی فوج ان علاقوں میں تعینات ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا میں کورونا وائرس کے خوفناک پھیلاو کے ذمہ دار ٹرمپ ہے؛گورنر نیویارک

واشنگٹن: نیویارک کے گورنر نے اپنی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ …