جمعرات , 18 اپریل 2024

شمالی وزیرستان میں دو قبائل میں تصادم،21 افراد زخمی

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دو قبائل میں تصادم سے 21 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق میرانشاہ کے گاؤں تپی میں دونوں قبائل میں تصادم کے دوران فریقین کی جانب سے ڈنڈے، چاقو اورچھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔پولیس کا بتانا ہے کہ قبائلی تصادم کے نتیجے میں ایک قبیلےکے12 اور دوسرے قبیلے کے 9 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …