جمعہ , 19 اپریل 2024

طیارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر تباہ

فلوریڈا: امریکا ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میرامار میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔طیارہ حادثے کے نتیجے میں زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد طیارے پی اے 34 میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ گر کر تباہ ہوگیا۔

عینی شاہد خاتون ایلن برممیر کا کہنا ہے کہ میں اپنے دوست کے گھر جارہی تھی جب اچانک دیکھا کہ ایک چھوٹا طیارہ بہت نیچے پرواز کررہا ہے جس میں پائلٹ کا چہرہ بھی واضح دکھائی دے رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ وہ سڑک پر اترنے کی کوشش کررہا تھا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق پائلٹ نے ہوائی ٹریفک کنٹرولرز کو بتایا کہ وہ ہوائی اڈے پر واپس جانے کی کوشش کررہا تھا کہ ہوائی جہاز نیچے گر گیا۔طیارہ وایمن ایوی ایشن فلائٹ اسکول میں رجسٹرڈ تھا اور اس کے پائلٹ نے اپنی تربیت مکمل کرلی تھی جس کے بعد اس نے اڑان بھری تھی۔وے من ایوی ایشن اکیڈمی کے نائب صدر ایڈی لوئے کا کہنا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک طریقہ کار پر عمل پیرا تھا شاید یہ وقت ان کے لیے صحیح نہیں تھا۔رپورٹ کے مطابق نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے اور ایف اے اے نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …