جمعرات , 25 اپریل 2024

افغان فورسز کا فضائی حملہ، 35 طالبان ہلاک

کابل: افغانستان میں فورسز کے فضائی حملے میں 35 طالبان ہلاک ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبوں پکتیکا اور پکتیا میں افغان فورسز نے طالبان پر فضائی حملہ کیا۔ جس میں طالبان کے 35 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہو گئے۔اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان فورسز کو احکامات دیے تھے کہ وہ اپنا دفاع کرنے کے بجائے جارحانہ کارروائیاں تیز کردیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے یہ احکامات ان کارروائیوں کے بعد دیے جن میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ننگر ہار سے حکومتی ترجمان آیت اللہ خوگانی نے ہونے والے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد کی حالت تشویشناک بھی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ننگر ہار میں خود کش حملہ کیا گیا تھا۔افغانستان میں پیش آنے والے دوسرے واقعہ میں ایک سرکاری اسپتال پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق حکام کا دعویٰ ہے کہ اس اسپتال میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں تین شدت پسند بھی اپنی جان سے گئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …