منگل , 23 اپریل 2024

ایرانی بازارِ حصص میں حیران کن تیزی

امریکی اقتصادی پابندیوں کے شکار ملک ایران کی اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری حصص میں گزشتہ برس سے دو سو پچیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انتہائی مشکلات کی شکار ایرانی معیشت کے لیے اسے ایک اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔ صدر حسن روحانی کی حکومت ریاستی ملکیت کے بڑے صنعتی اداروں اور کمپنیوں کی نجکاری پر بھی غور کر رہے ہیں تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی بڑی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ بین الاقوامی معاشی ماہرین نے ایرانی بازارِ حصص میں اس حیران کن تیزی کو ایک زبردست کامیابی سے تعبیر کیا ہے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …