بدھ , 24 اپریل 2024

سعودی جنگی اتحاد نے یمنی عوام کے امدادی سامان کو روک دیا

یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ سعودی جنگی اتحاد نے یمنی عوام کے لیے امدادی سامان اور ایندھن لانے والے کم سے کم بارہ بحری جہازوں کو روک رکھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن جہازوں کو روکا گیا ہے ان میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ ٹن پیٹرول اور ڈیزل، آٹھ ہزار ٹن گیس، دس ہزار ٹن آٹا اور نو ہزار ٹن چاول لدا ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی جنگی اتحاد نے یمن جانے والے ان بحری جہازوں کو سعودی عرب کی بندرگاہ جیزان منتقل کردیا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے جنگی اتحادیوں نے پچھلے پانج برس سے مغربی ایشیا کے غریب عرب اور اسلامی ملک یمن کے خلاف جنگ اور وحشیانہ حملوں کے علاوہ اس ملک کا زمینی سمندری اور فضائی محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہاں غذائی اشیا، دوائیں اور ایندھن بھی نہیں پہنچنے دے رہے۔انسانی امورمیں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری مارک لوکاک نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ یمن کو تاریخ کے بدترین انسانی المیے کا سامنا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …