بدھ , 24 اپریل 2024

برٹش کولمبیا میں کینیڈین فورسز کا طیارہ گر کر تباہ

ٹورنٹو: برٹش کولمبیا میں کینیڈین فورسز کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ حادثے میں ایک کریو ممبر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ سنگل انجن والے اسنوبرڈ کے دو کریو ممبرز جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔کینیڈین سیکیورٹی فورسز کے مطابق فضا میں ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم پائلٹ کے جہاز سے نکلتے ہی جہاز گر کر تباہ ہو گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق طیاری کملوپس ائرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارہ ایلیٹ ائر فورس کی ٹیم کا حصہ تھا جو کورونا کے خلاف عوامی کوششوں پر انہیں سلام پیش کر رہا تھا۔

طیارہ مقامی آبادی میں ایک گھر کے قریب گرا تاہم کسی شہری کسی بھی نقصان سے محفوظ رہے۔گزشتہ ہفتے بھارتی ائر فورس کا طیارہ مگ 29 تربیتی پرواز کے دوران جالندھر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی مشن پر تھا اور تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے قبل پائلٹ پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔بھارتی ائرفورس کے مطابق طیارہ تکنیکی خرابی کے سبب پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا تھا۔ پائلٹ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے حادثہ سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔مگ 29 انیس سوننانوے میں کارگل وار میں استعمال ہوا تھا اور دو ہزار اٹھارہ سے اب تک بھارتی ایئر فورس کے 13 طیارےگر کر  تباہ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …