ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطین کا بڑا اعلان، امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ طے پانے والے تمام معاہدوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔آئی آر آبی نیوز کے مطابق محمود عباس نے اعلان کیا ہے کہ فلسطین لیبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی، اب امریکہ اور غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ طے پانے والے کسی بھی معاہدے کی پابند نہیں رہے گی۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے فلسطینیوں کے خلاف انجام پانے والے تمام جرائم میں امریکہ کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن تل ابیب کے تمام غاصبانہ اور مجرمانہ اقدامات میں برابر کا شریک ہے۔قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکام نے حال ہی میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کے مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو ہتھیا کر انہیں اپنے مقبوضہ علاقوں میں شامل کر لیں گے۔ صیہونی ٹولے کے اعلان کے مطابق اس غاصبانہ اور مجرمانہ منصوبے پر جولائی کے مہینے سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔بعض رپورٹس کے مطابق صیہونی حکام مغربی کنارے کے تیس فیصد علاقوں پر اپنا ناجائز قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …