جمعرات , 1 اکتوبر 2020

ایران میں سب سے بڑے خطی قرآن کریم کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران میں دنیا کے سب سے بڑے خطی اور ہاتھ سے تحریر کئے گئے قرآن کریم کی رونمائی کی گئی ہے۔اس نفیس اور گرانقدر قرآن کریم کی تقریبِ رونمائی ایران کے شہر مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں ہوئی۔ یہ تقریب موجودہ حالات میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے بند ہونے کی بنا پر ورچوئل طور پر انجام پائی ۔

آستان قدس رضوی میں ثقافتی ورثے، کتب خانوں اور عجائب گھروں کے ڈپٹی ڈائریکٹر مہدی قیصری نیک کا کہنا تھا کہ ہاتھ سے تحریر کیا ہوا یہ قرآن کریم ’بای سُنغری قرآن‘ کے نام سے معروف ہے جسے شاہرخ تیموری اور گوہرشاد خاتون کے فرزند بای سُنغری مرزا نے تحریر کیا تھا۔مہدی قیصری نیک کے مطابق اس نفیس قرآن کریم کو نویں صدی ہجری میں تحریر کیا گیا تھا جس کا عرض ایک سو ستہتر سینٹی میٹر جبکہ طول ایک سو ایک سینیٹی میٹر ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ قرآن کریم اسلامی تمدن کے عظیم، نفیس اور نایاب ورثہ میں شمار ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پچیس ذیقعدہ کا دن نزول رحمت اور فرش زمین بچھنے کا دن ہے

حضرت امام رضا علیہ السلام جب خراسان کے سفرکے دوران 25 ذیقعدہ کو مرو پہنچے …