جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن کے روزہ دار عوام کے خلاف سعودی بربریت جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں یمن کے صوبہ صعدہ کو نشانہ بنایا ہے۔العہد کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے عربوں پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اورسعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کے رازح علاقہ پر سب سے زیادہ حملے کئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے الدریہمی علاقہ پر بھی شدید بمباری کی ہے۔ سعودی عرب کے ان حملوں میں متعدد روزہ دار یمنی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔یمن میں سعودی اتحاد کی جارحیت ایسے حالات میں جاری ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں یمن میں کورونا کے پھیلاو کے پیش نظر اقوام متحدہ نے یمن پر حملے روکنے اور انسانی ہمدردی کے ناطے اس ملک کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں۔ اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے –پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …