منگل , 26 مئی 2020

نسیم شاہ نے مختصر دورانیے کی کرکٹر میں بھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کردیا

نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ملک کیلیے کارنامے سر انجام دینے کا عزم ظاہر کردیا۔پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نوجوان پیسر نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسٹار کرکٹرز کو پریکٹس کرواتے ہوئے رشک کرتا تھا کہ کبھی مجھے بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملے گا، دو سال میں ہی میرا یہ خواب پورا ہوگیا، پاکستان کے لیے کھیلا اور اب سنٹرل کنٹریکٹ بھی مل گیا۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں زیادہ بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا، بہرحال ہمت نہیں ہاری اور محنت کا سلسلہ جاری رکھا جس کا صلہ بھی مل گیا، سب سے زیادہ فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کیلیے درکار ہوتی ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی کھیلنے کا موقع دیا گیا تو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔

یہ بھی دیکھیں

شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے

لاہور: شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے۔سابق فاسٹ بولر نے …