جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آنا اعزاز کی بات سمجھتا ہوں:ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں کورونا وائرس کے زیادہ کیسز سامنے آنا ایک اچھی بات ہےاور میں اسے امریکا کیلئے اعزاز کی بات سمجھتا ہوں۔وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں دوسروں سے بہت زیادہ کیسز ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہے ہیں تو ہمارے پاس زیادہ کیسز کو میں بری چیز کی طرح نہیں دیکھتا۔

انہوں نے کہا کہ میں اسے اچھی چیز سمجھتا ہوں کیونکہ اس کا مطلب ہوا کہ ہمارا جانچ کا عمل کہیں زیادہ بہتر ہے تو میں اسے اعزاز کی بات سمجھتا ہوں۔جانچ کے لیے طبی عملے کے پیشہ ور ان صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے کام میں شامل بہت سے پیشہ ور افراد کے لیے یہ ایک طرح سے زبردست خراج تحسین ہے۔ امریکا میں اب تک پندرہ لاکھ سے بھی زیادہ افراد کووڈ 19 سے متاثر پائے گئے اور عالمی سطح پر متاثرہ افراد اور ہلاکتوں کی مناسبت سے وہ سر فہرست ہے جہاں تقریبا 92 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کی تیزی سے پھیلتی وبا کے سبب وہ برازیل سے امریکا کے سفر پر پابندی عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگ یہاں آکر ہمارے لوگوں کو متاثر کریں۔ میں وہاں بھی لوگوں کو بیماری سے بچانا چاہتا ہوں۔ ہم وینٹی لیٹر کے تعلق سے برازیل کی مدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …