جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت پر امریکی وزیر خارجہ پر کڑی نکتہ چینی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کانگرس کی اجازت کے بغیر سعودی عرب پر ہتھیاروں کی فروخت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کل اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کی جانب سے امریکی وزارت خارجہ کے انسپکٹر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کی تحقیقات کر رہے تھے۔

نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے 2019 میں سعودی عرب پر ہتھیار فروخت کرنے کے موقع پر جعلی ایمرجنسی نافذ کی جس سے کانگرس کی ساکھ خراب ہوئی۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز کی الخلیج آنلاین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 2015 سے 2019 تک دنیا بھر میں فروخت ہونے والے ہتھیاروں کی 12 فیصد خریداری کی۔ اس طرح وہ دنیا کے ان 4 بڑے ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو سب سے زیادہ ہتھیار خریدتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …