جمعہ , 19 اپریل 2024

سی پیک؛ امریکا نے ایک بارپھر تشویش کا اظہار کردیا

امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہناہے کہ سی پیک میں شفافیت کی کمی پر سخت تشویش ہے. امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے سی پیک کے سودے پاکستان کے عوام کے لیے شفافیت پر مبنی ہونے چاہئیں۔ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز نے کہا سی پیک یا دوسرے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہم سرمایہ کاری کو عالمی معیار کے مطابق دیکھنا چاہتے ہیں، یہ سرمایہ کاری دیرپا ہونی چاہیے جو خطے کے فائدہ میں ہو، سی پیک میں شفافیت کی کمی پر ہمیں سخت تشویش ہے۔

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین تجارتی حجم میں بہت زیادہ عدم توازن ہے جب کہ کورونا وائرس کی وبا کے اس وقت جب دنیا کو معاشی چیلنجز درپیش ہیں، چین، پاکستان کو غیرمنصفانہ ادھار کی شرائط تبدیلی لائے۔ایلس ویلز نے مزید کہا کہ چین قرضوں کے حوالے سے غیرمنصفانہ شرائط ختم کرے اور سی پیک کے سودے پاکستان کےعوام کے لیے شفافیت پر مبنی ہونے چاہئیں۔واضح رہے کہ پاکستانی اور چینی حکام متعدد بار امریکی تشویش مسترد کرچکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …